چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ نے محمد شہبازشریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر شی جن پنگ نے ایک پیغام میں یقین ظاہر کیا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان قومی ترقی اور خوشحالی کے نصب العین میں نئی اور عظیم کامیابیاں حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوستی اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے بھی نئے منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے