Saturday, 27 July 2024, 08:02:42 am
وزیرخارجہ کا موسمیاتی تبدیلی کے تمام شعبوں میں جی۔77 کے اغراض ومقاصد کے حصول کیلئے یکجہتی کی ضرورت پر زور
December 02, 2023

پاکستان نے ترقی یافتہ ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماحولیاتی اثرات میں کمی سمیت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کی کوششوں کو آگے بڑھائیں۔

یہ مطالبہ وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے آج (ہفتہ) دبئی میں جاری کوپ۔ 28 عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے G-77 اور چینی رہنمائوں کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔وزیرخارجہ نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد اور اس سے محفوظ عمارتوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدوں پر موثر عملدرآمد کے لئے تمام ممالک حصہ دار ہیں۔وزیرخارجہ نے موسمیاتی تبدیلی کے تمام شعبوں میں جی۔77 کے اغراض ومقاصد کے حصول کیلئے یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا جن میں موسمیاتی اثرات میں کمی، ماحولیاتی مطابقت، نقصانات کے ازالے اور مالیاتی فنڈ شامل ہیں۔