نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شام کے وزیراعظم حسین ارنس سے بھی کوپ۔28 کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کیلئے سیاسی تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔معیشت، ثقافت اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے انہوںنے مشترکہ وزارتی کمیشن کو بحال کرنے پر اتفاق کیا۔فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔