Saturday, 27 April 2024, 09:20:50 am
حکومت نے ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور مہم شروع کی ہے، حماد اظہر
November 02, 2018

فائل فوٹو

ریونیوکے وزیرمملکت حماداظہر نے کہاہے کہ حکومت ٹیکس کے دائرے میں توسیع لانے کے لئے ٹیکس کے نظام میں تبدیلی لانے پرکام کررہی ہے۔

نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کاروباردوست اصلاحات لانے کے لئے بھی کام کررہی ہے تاکہ رواں مالی سال کے لئے محصولات کاہدف حاصل کیاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور مہم شروع کی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے فیڈرل بورڈآف ریونیو میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ اس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم کوانٹرنل آڈٹ بلز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے الگ رکھنے سے متعلق تجویز پیش کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.