Saturday, 21 December 2024, 08:06:44 pm
 
وزیراطلاعات پنجاب کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان
October 02, 2024

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

آج(بدھ کو) ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مختلف روٹس پرکرایوں میں بیس سے ایک سو نوے روپے کی کمی کی گئی ہے ۔

عظمی بخاری نے دیگر صوبوں سے کہا وہ بھی مسافروں کوریلیف فراہم کریں۔