Sunday, 22 December 2024, 09:56:01 am
 
مہنگائی میں کمی ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوگی،وزیرخزانہ
October 02, 2024

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے یقین ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی میں کمی ملک کو استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

اسلام آباد میں پاکستان اکانومی ڈیش بورڈ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقعات سے بڑھ کر مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،اُمید ہے کہ یہ ملک کی معیشت کو سہارا دے گی۔ 

وزیر خزانہ نے پائیدار اقتصادی استحکام کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اقتصادی ڈیش بورڈ کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ شفافیت اور حقیقت پر مبنی نقطۂ نظرکو بھی فروغ دے گا۔

اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس سے اقتصادی منظرنامہ اور شراکت داروں کے ساتھ گفتگو کا معیار بہتر ہوگا۔