گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر نے نادرا کے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے انٹرایکٹو ڈیٹا Acquisition سسٹم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جامع کمپیوٹرائزڈ نظام قومی شناختی کارڈ کی چوری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوا ہے۔