عدم تشدد کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد تعلیم اور عوامی آگاہی کے ذریعے عدم تشدد کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
یہ دن امن، رواداری، افہام وتفہیم اور عدم تشدد کے رجحان کو فروغ دینے کی کوششوں کا اعادہ کرتا ہے۔