انفارمیشن گروپ کے زیر تربیت افسروں کے ایک گروپ نے آج اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ نے وفد کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔
وفد کے ارکان نے بریفنگ اور ریڈیو پاکستان کے نشریاتی امور میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
زیر تربیت افسروں نے ایف ایم ون او ون ، ایف ایم93 ، صوت القرآن چینل ، خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل ، نیشنل نیوز روم اور سوشل میڈیا سمیت ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبے اور سٹوڈیوز دیکھے۔