معروف لوک گلوکارشوکت علی کی تیسری برسی منگل کو منائی گئی۔شوکت علی تین مئی انیس سوچوالیس کو ضلع گجرات کے علاقے ملکوال میں ایک فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے۔وہ صوفی شاعری کو انتہائی جذبے اوربلندآوازکے ساتھ گانے کے لئے مشہورتھے۔شوکت علی کوانیس سونوے میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔شوکت علی نے''دی وائس آف پنجاب اوردی پرائیڈآف پنجاب سمیت متعدد دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے۔وہ دوہزاراکیس میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے۔