کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی شناخت مٹانے اور معیشت کو تباہ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور سیاسی نا انصافیوں پر گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے کیلئے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پرزور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کے ان مذموم عزائم کیخلاف متحد ہوجائیں۔