وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو بلوچ یوم ثقافت کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوسری ثقافتوں کی طرح بلوچ ثقافت پیار اور ملک سے محبت سے لبریز ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے۔