بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں ایک غیرکشمیری ہندو طالبعلم کی طرف سے حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیینۖ کی شان میں گستاخانہ ویڈیو کی پوسٹ کرنے کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی جس کی تمام حریت پسند تنظیموں نے حمایت کی۔ہڑتال میں غیرقانونی و ظالمانہ گرفتاریوں اور کالے قانون کے تحت طلباء کی حراست، سرکاری ملازمین کی برطرفیوں اور مقبوضہ جموںکشمیر میں لوگوں کی جائیدادوں کی ضبطگی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائیگا۔