Saturday, 14 December 2024, 05:58:28 pm
 
غزہ:اسرائیل کے حملوں میں 32 فلسطینی شہید
December 01, 2023

غزہ میں آج صبح اسرائیل کی طرف سے دوبارہ شرو ع کئے گئے حملوں میں کم از کم 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

 اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے مرکز میں حلیمہ مسجد کو بھی تباہ کردیا جس سے مسجد کے قرب و جوار میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے Bureijپناہ گزین کیمپ میں تین رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔