اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت غزہ میں مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا گیا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں گروپ کے طور پراسرائیلی جیلوں سے مزید تیس فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔قطر، مصر اور امریکہ سمیت مختلف عالمی ثالث عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔