Friday, 09 May 2025, 01:52:17 pm
 
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں گزشتہ ماہ15کشمیریوں کو شہید کیاگیا
December 01, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ 15کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 5کشمیریوں کو مختلف جعلی مقابلوں میں اور دوران حراست شہید کیاگیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 3خواتین بیوہ اور 17بچے یتیم ہو گئے۔