امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان،امریکہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے مواقع بڑھانے اور کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے امریکی پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کے اقدامات کی حمایت پر خصوصی توجہ دی گئی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فریم ورک کے تحت ہیلتھ کیئر ، تعلیم، آئی ٹی اور ہنر مند لیبر سمیت اہم شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
سفیر پاکستان نے امریکہ پاکستان کاروباری برادی اور سرمایہ کاروں کے لئے سہولت کاری کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا جس سے دونوں ممالک کے لیے باہمی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔