Monday, 09 December 2024, 09:32:34 pm
 
پاکستانی سفیر،امریکی رکن کانگریس کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
November 01, 2024

امریکہ میں سفیر پاکستان   رضوان سعید شیخ  نے نیو یارک میں رکن کانگریس ٹام سوازی سے ملاقات کی۔

  سفیر پاکستان  نے   پاک امریکہ  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے کانگریس مین  ٹام سوازی کے بطور  کانگریسی پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین اہم کردار کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں  اقتصادی شراکت داری، سیکیورٹی تعاون اور عوامی روابط  کے فروغ پر بھی  بات چیت  ہوئی ۔

 سفیر پاکستان نے رکن  کانگریس  ٹام سوازی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔