Monday, 09 December 2024, 08:52:46 pm
 
پاک،آذربائیجان وزارتی کمیشن اجلاس سےتعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،احدچیمہ
November 01, 2024

اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس سے دونوںملکوں کے درمیان تجارتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار اسلام آباد میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرخضرفرہادوف سے ملاقات میں کیا۔

دونوں رہنماؤںنے اگلے ماہ کی تین اور چارتاریخ کو ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس کی مزید تفصیلات آذربائیجان کی حکومت کی منظوری کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کوفروغ دینے میں مدد ملے گی۔