وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالمجید تبون کو عوامی جمہوریہ الجیریا کا ایک بار پھر صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ الجیریا کے صدر کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں ،بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں پاکستان اور الجیریا کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔