Friday, 26 April 2024, 05:35:46 pm
چینی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی منصوبہ بندی
August 01, 2018

چین کی بھاری مشینری تیار کرنے والی سر کردہ کمپنی Sanyگروپ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے sany گروپ کے صدر Xiang wenboنے کہاکہ ہم سرمایہ کاری میں اضافہ کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کی خواہاں ہیں اور خصوصا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے اپنی بہترین مصنوعات اور بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

ادھر چین پاکستان اقتصادی راہداری وزارت منصوبہ بندی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رشید نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک توانائی کے 15 منصوبوں میں سے چھ منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 15 منصوبوں سے 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 55ہزار لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.