Thursday, 02 May 2024, 03:08:14 am
حکومت کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ڈاکٹروں اورنرسوں سمیت طبی عملےکےساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
April 01, 2020

وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ حکومت کو روناوائرس کےخلاف جنگ میں ڈاکٹروں اورنرسوں سمیت طبی عملے کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

 وہ آج کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے افتتاح کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ ڈاکٹر، نرسیں اور دوسرا طبی عملہ کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ہراول دستہ ہیں اور ان کا تحفظ اور صحت یقینی بنانے کےلئے انہیں ضروری حفاظتی آلات فراہم کئے جائیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں وبا کا رجحان ایک ہفتے کے اندر مزید واضح ہوجائے گا۔

تاہم انہوں نےاطمینان ظاہر کیا کہ پاکستان میں مغربی ملکوں کے مقابلے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں ہمارے ہاں اموات کی شرح بھی کم ہے۔

 وبا پھوٹنے کے بعد دنیا میں حفاظتی آلات اور وینٹی لیٹرز کی طلب میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان  خوش قسمت ہے کہ چین اپنی سرزمین پر وائرس پر قابو پانے کے بعد آلات کی فراہمی میں ہمیں ترجیح دے رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.