Friday, 13 September 2024, 05:41:18 am
 
اہلیت اور شفافیت کی بنیاد پر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ
March 01, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

جمعہ کے روز لاہور میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رمضان پیکج کے تحت معیاری اشیاء کو نادار اور مستحق لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے ضلعی حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ رمضان کے لئے تیار کردہ پیکج کی نگرانی کریں۔مریم نواز نے اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے تمام اضلاع کے اچانک دوروں کا بھی اعلان کیا۔