اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے پاکستان میں دو ہزار بائیس کے سیلاب کے دوران دولت مشترکہ کے بیرونی ترقی کے دفتر کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کو سراہا ہے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر Jo Moir سے آج (منگل )کو اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔
وزیر اقتصادی امورنے انٹر نیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کے لئے دولت مشترکہ کے بیرونی ترقی کے دفتر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔