Friday, 26 April 2024, 08:16:42 am
کولمبیا:جیل میں آتشزدگی سے51افرادہلاک،24زخمی
June 29, 2022

کولمبیا کے جنوب مغربی شہرTulua کی ایک جیل میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں 51 افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں،قیدیوں نے جھگڑے کے بعد گدوں کو آگ لگا دی تھی۔کولمبیا کے صدرIvan Duque نے واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس ہولناک صورتحال کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔منتخب صدرGustavo Petro نے بھی واقعے پر افسوس ظاہرکیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔