Saturday, 27 April 2024, 04:07:57 am
قومی انڈر19 ایک روزہ کرکٹ کپ آج شروع ہوگا
June 28, 2022

اُنیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا ایک روزہ قومی کپ آج سے پانچ شہروں میں شروع ہو رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چھ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بارہ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔چھ بلیوزٹیموں کوپول اے میں رکھاگیاہے اوروہ اپنے میچزاسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلیں گی جبکہ چھ وائیٹ ٹیموں کو پول بی میں رکھاگیاہے جواپنے میچ فیصل آباد ،لاہوراورشیخوپورہ میں کھیلیں گی۔ٹورنامنٹ اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ تک جاری رہے گا۔