Friday, 26 April 2024, 08:44:18 pm
فری لانسرز کیلئے آئی ٹی میں بے پناہ مواقع موجود ہیں،صدر
May 28, 2022

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے فری لانسرز کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی کاروبار میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

صدر نے فری لانس FEST سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فری لانسرز پر زور دیا کہ وہ بڑی عالمی منڈی کو تسخیر کرنے کیلئے اپنی مہارت بڑھائیں۔

صدر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروباری اداروں کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہر سال آئی ٹی کے فری لانسرز کی تعداد میں بتدریج سو فیصد اضافہ ہونا چاہئے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے میں ہنرمند افراد کی طلب موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس شعبے میں ترقی اور فری لانسنگ کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لا کر اپنے محصولات کو مستحکم کر سکتا ہے۔