Tuesday, 07 May 2024, 04:34:43 pm
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونیوالے ممالک میں شامل ہے،وزیراعظم
April 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لئے پالیسی کے رہنما اصولوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کونسل کے تیسرے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے وزارت کو صوبوں اور تمام شراکت داروں کو اس اہم پالیسی کے مسودے کی تیاری پر اعتماد میں لینے اور مسودے کو اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیرا عظم نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے اور 2022 ء کے سیلاب اس کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بدترین شکل اختیار کررہا ہے اور اس تبدیلی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں اور وفاق کو مل کر ایک پالیسی بنانی چاہیے۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں۔