Tuesday, 21 May 2024, 12:34:09 am
بھارت، آتش بازی کا سامان تیارکرنے والے کارخانے میں دھماکہ،9افراد ہلاک
May 10, 2024

فائل فوٹو

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے ایک کارخانے میں دھماکہ سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ کیمیائی مواد کی منتقلی کے دوران یہ دھماکہ ہوا۔بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے کارخانوں اور دکانوں میں حادثاتی دھماکے معمول کا حصہ ہیں جس کی بڑی وجہ مالکان کی طرف سے حفاظتی معیار کو نظر انداز کرنا ہے۔