Tuesday, 21 May 2024, 03:10:36 am
امریکہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری انخلاء کی مخالفت کردی
May 10, 2024

امریکہ نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی مخالفت کی ہے۔یہ بات امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے مصر کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے صدر بائیڈن کے واضح مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ رفاہ میں بڑی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا اور غزہ سے فلسطینی باشندوں کے کسی بھی جبری انخلاء کو مسترد کرتا ہے۔