Monday, 20 May 2024, 08:40:15 am
وزیراعظم کی پیوٹن کو پانچویں مرتبہ روس کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد
May 09, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ولادیمیر پیوٹن کو پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں پاک روس تعاون میں اضافے کیلئے روسی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔