Friday, 26 April 2024, 08:10:48 am
سعودی تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کی پالیسیوں کوسراہا
October 25, 2021

پاکستان اور سعودی عرب کے تاجروں نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ریاض میں منعقد ہونیوالے پاکستان سعودی سرمایہ کاری فورم سے سرمایہ کاروں کو دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ فورم کیموقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شاندار تعلقات قائم ہیں اور سرمایہ کاری فورم کے انعقاد سے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی ویژن2030 کے تحت مختلف شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے متعارف کرائی گئی پالیسیوں کو بھی سراہا۔