Sunday, 05 May 2024, 04:52:47 am
حکومت اقتصادی ترقی کے لئے کوشاں ہے،رانا تنویر
April 25, 2024

 قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کے مفاد میں زراعت کی بنیاد پر ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

 اسلام آباد میں زراعت کی وفاقی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور مچھلی کی پیداوار بڑھانے کی وسیع استعداد کار پائی جاتی ہے۔

 ربیع کی فصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اس سال چھیانوے لاکھ ہیکٹر پر کاشت کی گئی گندم سے دو کروڑ چھیانوے لاکھ ٹن سےزائد گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ گندم کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ چار فیصد اضافے کی توقع ہے۔