Sunday, 05 May 2024, 01:46:48 am
حکومت صنعت اور کاروبارمیں سہولت دے گی ،وزیر صنعت
April 25, 2024

 وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت صنعتوں اورکاروباری اداروں کو ان کی مسابقت بہتر بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کرے گی۔

وہ آج(جمعرات) اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کے بارے میں چار روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ صنعتوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کے استعداد کار کا حقیقی ادارک کیاجائے۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ ملک میں قیمتی پتھروں اورزیورات کی صنعت کے فروغ کیلئے خصوصی کوششیں کی جارہی ہیں۔