Saturday, 04 May 2024, 08:29:54 pm
صدر کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور
April 25, 2024

صدرآصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔صدر نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔