Saturday, 18 May 2024, 05:08:25 pm
احسن اقبال کا تعلیم اورصنعتی شعبوں میں مضبوط روابط قائم کرنے کی اہمیت پرزور
May 04, 2024

 منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے تعلیم اور صنعت کے شعبوں کے مابین تیزرفتار اور مضبوط روابط قائم کرنے کی اہمیت پرزور دیا ہے۔

اسلام آباد میں افزائش حیوانات کمیٹی اور ویٹرنری کالجز کے وائس چانسلرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت افزائش حیوانات کے اداروں کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

احسن اقبال نے واضح کیا کہ افزائش حیوانات کے شعبے کو درپیش ایک بڑا چیلنج تعلیمی نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

انہوں نے قومی ترقی کے اہداف میں ویٹرنری سائنسز کے شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔