Sunday, 05 May 2024, 12:26:48 am
وزیر اطلاعات کا ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے حکومت کی حمایت کا اعادہ
April 25, 2024

اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں ذرائع ابلاغ کی آزادی کے لئے حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

کراچی میں کراچی پریس کلب کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میڈیا ملک میں جمہوریت کے چوتھے ستون کاکردار ادا کر رہا ہے۔اطلاعات کے وزیر نے کہا حکومت نے منصب سنبھالتے ہی میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات ادا کرنے کے لئے اقدامات کئے تاکہ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کیا جائے۔ملاقات کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔