قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کے مفاد میں زراعت کی بنیاد پر ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
اسلام آباد میں زراعت کی وفاقی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور مچھلی کی پیداوار بڑھانے کی وسیع استعداد کار پائی جاتی ہے۔ ربیع کی فصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اس سال چھیانوے لاکھ ہیکٹر پر کاشت کی گئی گندم سے دو کروڑ چھیانوے لاکھ ٹن سیزائد گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ گندم کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ اعشاریہ چار فیصد اضافے کی توقع ہے۔