Saturday, 04 May 2024, 05:10:56 pm
وزیر خارجہ کا یورپی یونین کیلئے پی آئی اے پروازوں کی فوری بحالی پر زور
April 24, 2024

وزیر خارجہ اسحق ڈار نے یورپی یونین کے ممالک کو پی آئی اے پروازوں کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر Raina Kionka سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان ای یو ادارہ جاتی میکانزم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔