Saturday, 18 May 2024, 11:48:45 am
آذربائیجان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کااخواہشمند
May 04, 2024

آذربائیجان نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً مواصلات اور ٹرانسپورٹ میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خواہش کا اظہار پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اسلام آباد میں وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

سفیر نے کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کار پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے سفیر کو ملک میں توانائی، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع سے آگاہ کیا۔