Saturday, 18 May 2024, 11:41:15 am
بحری امور کے وزیر کی متعلقہ حکام کو ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
May 04, 2024

بحری امورکے وزیر قیصر احمد شیخ نے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے انہیں گوادر بندرگاہ کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو مقامی ماہی گیروں کے درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔