Saturday, 04 May 2024, 08:01:32 pm
جاپان کی صحت،تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی
April 24, 2024

جاپان نے پاکستان کو صحت، تعلیم، ماحولیات اور پانی کے شعبوں میں ترقی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ یقین دہانی پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوہیرو واڈا نے آج اسلام آباد میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ملاقات میں کرائی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کیلئے جاپان کی اقتصادی امداد کی اہمیت پر زور دیا۔

جاپانی سفیر نے وفاقی وزیر کو دو ہزار بائیس کے سیلاب کیلئے خصوصی امدادی پیکیج سمیت جاپان کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔