Friday, 03 February 2023, 04:54:28 am
پاکستان اور عالمی بینک کا ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ کمیو نٹیز کے قیام کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق
January 24, 2023

پاکستان اور عالمی بینک نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ کمیو نٹیز کے قیام کے لئے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اتفاق رائے پاکستان کے لئے عالمی بنک کی ٹیم اور نا گہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین جنرل انعام حیدر ملک کے درمیان آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔ ملاقات میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں تباہی سے نمٹنے کے نظام کے مختلف پہلووں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں آفت کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے پائیدار نمونوں پر گفتگو کی۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے عالمی بنک کی ٹیم کو نا گہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے کو ہنگامی شعبے کے قومی تھنک ٹینک میں ڈھالنے سے متعلق بتایا جسے پاکستان میں تباہی کے خطرے کے نظام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحقیق کیلئے قومی یونیورسٹیوں اور بین الاقوامی اداروں کاایک مجموعہ بنانے کا کام سونپا جائے گا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.