Friday, 03 February 2023, 04:37:29 am
موبائل فون سازکمپنیوں کاسربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہاہے
January 24, 2023

موبائل فون سازکمپنیوں کاسربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہاہے جس کااہتمام وزارت صنعت وپیداوارنے پاکستان موبائل فون مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے تعاون سے کیاہے۔اجلاس کامقصدموبائل فونزکی برآمداورملک میں کاروباری سہولتوں کوفروغ دیناہے۔اس موقع پر Realmi Xiaomi، انفنکس،ٹیکنو،آئی ٹیل، جی فائیو، Alcatel ، اوپو، Vivo اورپریمیئرکوڈپرمشتمل ایسوسی ایشن کے ارکان نے ٹیکنالوجی اورمصنوعات کی نمائش کابھی اہتمام کیاگیاہے۔ اجلاس اور نمائش کے انعقاد کا مقصد اس شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع کے ذریعے موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز طلب کرناہے۔توقع ہے کہ موبائل فون سازی کے شعبے کو اس اجلاس سے فائدہ ہوگا جوعالمی کمپنیوں کے ساتھ مزید تعاون میں سہولت فراہم کریگا اورمتعلقہ شعبے میں مسابقتی ماحول میں اضافہ ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.