Saturday, 27 April 2024, 04:21:54 am
ای سی سی نے جموں وکشمیر مہاجرین کی مستقل آبادکاری کے لئے تین ارب روپے کی منظوری دیدی
June 23, 2022

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کو ادائیگی کے لئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں حویلی بہادرشاہ، بھکی اور بلوکی سمیت مختلف بجلی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بجلی پیدا کرنے والے آزادمنصوبوں کی دوسری قسط ادا کرنے کے لئے پاور ڈویژن کو چھیانوے ارب تین کروڑ روپے فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تین ماہ کی مدت میں کے الیکٹرک کے لئے 0.571 روپے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے زیرقبضہ غیرقانونی طورپر جموں وکشمیر کے مہاجرین کی آزادکشمیر میں مستقل آبادکاری کے لئے تین ارب سے زائد روپے کی منظوری دی۔