فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
وہ 89 سال کے تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق سفارتکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ شہریار خان (مرحوم) ایک تجربہ کار سفارت کار تھے اور انہوں نے پاکستان کے خارجہ تعلقات کے فروغ میں بہت اچھا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر اور سفیر کے طور پر اپنے دور میں انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کو بہترین طریقے سے فروغ دیا۔