Friday, 26 April 2024, 07:43:24 pm
وزیراعظم کادنیاسے سیلاب متاثرین کیلئے زیادہ سے زیادہ امدادکی فراہمی پرزور
September 22, 2022

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت عوام کو پیناڈول اورپیراسیٹامول مناسب قیمت پر پہنچانے کے لئے تیارکنندگان کو اعانت فراہم کرے گی۔وزیراعظم ملک بھرمیں سیلاب زدہ علاقوں میں امداد اوربحالی کی مختلف سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کاجائزہ لینے کے لئے متعلقہ حکام کے آن لائن اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔شہبازشریف نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال میں مبتلاخوراک سے محروم لاکھوں بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے عالمی بینک کے صدر اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں، عالمی بینک، آئی ایم ایف اوردوسرے دوست ممالک پر زوردیاکہ وہ پاکستان اورسیلاب متاثرین کوزیادہ سے زیادہ امدا د فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں۔وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں اورادویات کی تقسیم کاجائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش خصوصاً شیرخواربچوں کے لئے ضروری خوراک کی تقسیم کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔