Wednesday, 01 May 2024, 03:56:28 pm
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
April 18, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (جمعرات) راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی میں جبکہ بقیہ دو میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔