Thursday, 02 May 2024, 12:27:46 am
ڈی جی ریڈیو،قازق سفیر کا مشترکہ پروگراموں کی تیاری پر تبادلہ خیال
April 18, 2024

پاکستان میں قازقسان کے سفیر YERZHAN KISTAFIN نے اسلام آباد میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ہیڈ کوارٹرز میں ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ سے ملاقات کی۔

انہوں نے باہمی تعاون خصوصاً ریڈیو پروگراموں کی مشترکہ طورپر تیاری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

قازقستان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا جس میں ریڈیوپروگراموں کے تبادلوں پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل نے ریڈیوپاکستان کے ماہانہ جریدے میں تصاویر کے ذریعے قازقستان کی عظیم ثقافت اور فنون کی عکاسی کی تجویز دی ۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ریڈیوپاکستان کے پلیٹ فارم کے ذریعے مشترکہ ورثے کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔