Tuesday, 30 April 2024, 06:20:41 pm
وزیر خزانہ کا سرمایہ کاری کے اقدامات کیلئے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار
April 17, 2024

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان سرکاری ونجی شعبے کی شراکت داری کے امکانات کو بروئے کارلانے کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اورمالیاتی نظم ونسق کے جدید طریقوں کی حوصلہ افزائی کررہاہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Scott Nathan سے ملاقات میں ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے تمام ممکنہ تعاون کی فراہمی کے عزم کااعادہ کیا۔